ایک ہی قبر میں عورتوں کو مردوں کے ساتھ دفن کرنا
Question
کیا ضرورت کے وقت ایک ہی قبر میں مردوں کو عورتوں کے ساتھ دفن کرنا جائز ہے اور عورت کو مرد کے ساتھ ایک ہی قبر کیسے دفن کیا جاۓ جبکہ مرد اس سے پہلے فوت ہو چکا ہو؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! واجب ہے کہ ہر میت کی قبر الگ ہو اس کے ساتھ کوئی دوسرا شریک نہ ہو، سواۓ اس صورت کے جب قبریں کم پڑ جائیں؛ تو صحت کے ساتھ یہ ثابت ہےکہ نبی اکرم صلی الله عليه وآله وصحبه وسلم دو اور تین شھداء کو ایک ہی قبر میں جمع فرما دیتے تھے۔ اسی طرح واجب ہے کہ مردوں کی الگ قبر ہو اور عورتوں کی الگ ہو، اگر ایسا آسانی سے ممکن نہ ہو اور حالات مردوں اور عورتوں کو ایک ہی قبر میں دفن کرنے کے متقاضی ہوں تو عورتوں اور مردوں کے درمیان اینٹوں کی آڑ اور یا مٹی کے ذریعے پردہ کرنا واجب ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.