ننگی پنڈلی کے ساتھ عورت کا نماز ادا کرنا
Question
عورت نے نماز کی نیت کی اور اس نے جرابیں نہیں پہنی اور اس کا جبہ گھٹنوں سے تھوڑا سا لمبا ہو تو کیا اس کا اس طرح نماز ادا کرنا صحیح ہے یا کہ باطل ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! ننگی پنڈلی کے ساتھ عورت کا نماز ادا کرنا جائز نہیں ہے؛ کیونکہ پنڈلی عورت کے ستر میں شامل ہے، ستر کو چھپانا نماز کی شرط ہے، اس کو ننگا رکھنا یا اس کے چوتھائی حصے کا ننگا ہو نماز کیلئے مفسد ہے، اور اس کے صحیح ہونے میں مانع ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.