تشہد کے بعد سلام پھیرنے سے پہلے دعا...

Egypt's Dar Al-Ifta

تشہد کے بعد سلام پھیرنے سے پہلے دعاکرنا

Question

کیا تشہد کے بعد اورسلام پھیرنے سے پہلے دعاکرنا سنت ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! جی ہاں تشہد کے بعد اورسلام پھیرنے سے پہلے دعاکرنا سنت ہے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: مجھے نماز کیلئے دعا سکھا دیں تو آپ ﷺ نے فرمایا: قُل: اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا، وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ، وَارْحَمْنِي إِنَّكَ أَنْتَ الغَفُورُ الرَّحِيمُ'' رواه البخاري یعنی: عرض کیجئے، اے اللہ بے شک میں نے اپنے نفس پر بہت ظلم کیا، تیرے علاوہ کوئی بھی بخشنے والا نہیں ہے مجھے اپنی جناب سے مغفرت عطا فرما اور مجھ پر رحم فرما بے شک تو بہت مغفرت کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے۔
امام بجیرمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں آخری تشہد کے بعد سلام پھیرنے سے پہلے دینی یا دنیاوی کوئی بھی دعا کرنا سنت ہے جیسا کہ: كاللَّهُمَّ ارْزُقْنِي رِزْقًا حَسَنًا'' بلکہ منقول ہے کہ اسے ترک کرنا مکروہ ہے۔( )
والله سبحانه وتعالى أعلم.

 

 

 

Share this:

Related Fatwas