شوہر کی اجازت کے بغیر عورت کا گھر س...

Egypt's Dar Al-Ifta

شوہر کی اجازت کے بغیر عورت کا گھر سے باہر نکلنا

Question

شوہر کی اجازت کے بغیر عورت کا گھر سے باہر نکلنے کے بارے میں اسلامی شریعت کا کیا حکم ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد ! شریعتِ اسلامیہ نے حقوقِ زوجیت ایک دوسرے کے متقابل بناۓ ہیں؛ جہاں شوہر پر لازم کیا ہے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق عورت پر خرچ کرے؛ وہیں بیوی پر بھی لازم کیا ہے کہ شوہر کے گھر میں ٹھہری رہنے میں اس کی اطاعت کرے، جب عورت اپنا حقِ مہر تعجیلا لے لے تو اس کیلئے حکم ہے کہ شوہر کے گھر میں ٹھہرے اور اس کی اجازت کے بغیر گھر سے نہ نکلے سواۓ ان حالات کے جن میں اس کیلئے نکلنا مباح ہے جیسے ہفتے میں ایک بار والدین کے پاس جانے کیلئے نکلنا، پس اگر عورت شوہر کے گھر سے نکل گئی اور پھر بغیر کسی عذر کے واپس آنے سے باز رہی تو وہ ناشزہ (اپنے شوہر کی نافرمانی کرنے والی) ہوگی جس دن اس نے واپس آنے سے انکار کیا اسی تاریخ سے وہ نفقہ کی حقدار نہیں ہوگی۔
والله سبحانه وتعالى اعلم۔
 

Share this:

Related Fatwas