حاملہ عورت کا روزہ رکھنا
Question
حاملہ عورت کا رکھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ و آلہ وصحبہ و من والاہ۔ وبعد: اگر عورت حمل کی حالت میں روزہ رکھ سکتی ہو اور اسے یا اس کے بچے کو کوئی نقصان کا اندیشہ بھی نہ ہو تو روزے رکھنا اس پر واجب ہے۔ لیکن اگر روزے کی وجہ سے اسے یا اس کے بچے کو نقصان کا ڈر ہو تو روزے چھوڑ سکتی ہے، اور پھر بعد میں ان چھوڑے ہوۓ ایام کے روزوں قضا کر لے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.