گنے اور چکندر کی زکاۃ

Egypt's Dar Al-Ifta

گنے اور چکندر کی زکاۃ

Question

ہم گنا اور چکندر کاشت کرتے ہیں، گنےکی فصل ایک سال میں تیار ہوتی ہے اور چکندر کی ساڑھے چھ ماہ میں تیار ہوتی ہے، ان دونوں فصلوں کی کوئی مارکیٹ نہیں ہے سوائے اس کے کہ شوگر کمپنی ہمیں اس کی مخصوص قیمت فراہم کرتی ہے۔ تو ہم اس فصل کی زکاۃ کیسے ادا کریں گے، زرعی زکاۃ سے یعنی نصف عشر یا کہ مال کی زکاۃ کے حساب سے؟ اور کیا اخراجات زکاۃ سے منہا کئے جائیں گے یا کہ نہیں؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! سوال میں مذکوہ صورت میں مفتی بہ قول یہ ہے کہ گنے اور چکندر کی آمدی پر زرعی زکاۃ واجب نہیں ہوگی بلکہ انہیں بیچ کر حاصل شدہ مال پر زکاۃ ہوگی چاہے جہاں بھی بیچی ہو، بشرطہ کہ یہ مال شرعی نصاب یعنی21 کیرٹ کے 85 گرام سونے کو پہنچ جائے، اور اس پر ایک قمری سال بھی گزر جائے۔ اخراجات اس مال سے منہا نہیں کیے جائیں گے، ہاں دَین کو منہا کیا جائے گا۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas