حالت احرام کی ممنوعات
Question
حالتِ احرام میں کیا چیزیں ممنوع ہیں؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! جب مسلمان محرم بن جائے تو اس احرام کی وجہ سے جو کام اس پر حرام ہوئے ہیں وہ انہیں نہ کرئے بلکہ ان کے قریب بھی مت جائے؛ اور وہ امور یہ ہیں: سر کو ڈھانپنا، بال کاٹنا یا جسم کے کسی بھی حصے سے انہیں اتارنا، اسی طرح وہ ناخن بھی نہیں تراشے گا، نہ ہی خوشبو یا عطر استعمال کر سکتا ہے، نہ بیوی کے ساتھ صحبت کر سکتا ہے، نہ ہی بوس وکنار کر سکتا ہے جو صحبت کا سبب بن سکتے ہیں، نہ جسم کے کسی حصے پر سلا ہوا کپڑا پہن سکتا، نہ ہی شکار کر سکتا ہے اور حرم شریف کا درخت کاٹ سکتا، اسی طرح عورت کیلئے نقاب کرنا اور دستانے پہننا بھی حرام ہیں۔
والله سبحانه و تعالى أعلم.