احرام کے دوران بھول کر سلے ہوۓ کپڑے پہن لینا
Question
سائل نے جمرہ عقبہ کو رمی کرنے کے بعد اور حلق کروانے سے پہلے بھول کر عبائہ پہن لیا اور پھر بال منڈوا دیے اور پھر طواف زیارت کیا اور سعی کی اور تحلل اکبر یعنی تحلل ثانی کیا۔
اس فعل کے بدلے اس پر کیا کفارہ واجب ہوتا ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ وعلى آله وصحبه و من والاه۔ وبعد: علماءِ شافعیہ اور ان کے علاوہ بھی کچھ علماء کے مطابق عیش و عشرت کی جو چیزیں ممنوع ہیں بھول کر یا جہالت کی وجہ سے ان کا ارتکاب کرنے سے کوئی فدیہ لازم ہوتا، ہاں اگر علم ہوتے ہوۓ جان بوجھ کر سلا ہوا کپڑا زیبِ تن کر لیا تو فدیہ واجب ہو گا۔
اس بناء پر، مذکورہ سوال میں: اگر جمرہ عقبہ کی رمی کے بعد لا علمی کی وجہ سے یا بھول کر عبائہ پہن لیا تو ایسا کرنے والے پر کوئی حرج نہیں ہے، اس کا حج فاسد ہوتا نہ ہی اس پر دم واجب ہوتا ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.