احرام کے دوران بھول کر سلے ہوۓ کپڑ...

Egypt's Dar Al-Ifta

احرام کے دوران بھول کر سلے ہوۓ کپڑے پہننا

Question

سائل نے حج کے دوران جمرہ عقبہ کبری کو رمی کرنے کے بعد اور حلق کرنے سے پہلے بھول کر عبایہ پہن لیا، پھر اس کے بعد اپنے بال منڈواۓ اور طوافِ افاضہ کیا اور سعی کی اور تحلل ثانی کر لیا، تو اب اس کے بدلے اس پر کیا واجب ہوتا ہے؟ 

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! آئمہ شافعیہ اور دیگر کے ہاں یہ بات مسلم ہے کہ احرام کے دوران جو نعمتیں ممنوع ہیں جیسے خوشبو لگانا، جماع کرنا، سلے ہوۓ کپڑے پہننا، اور چہرے اور سر کو چپھانا، ان میں سے بھول کر کرنے کی وجہ سے فدیہ لازم نہیں ہوتا، بلکہ فدیہ تب واجب ہو گا جب جان بوجھ کر سلا ہوا کپڑا پہنا ہو۔
اس بناء پر مذکورہ سوال کے جواب میں کہیں گے کہ اگر اس نے جمرہ عقبہ کی رمی کے بعد حالت احرام میں بھول اور جہل سے سلا ہوا کپڑا پہنا تو ایسا کرنے پر کوئی حرج نہیں ہے اور نہ ہی اس کا حج فاسد ہوگا اور نہ ہی اس پر دم لازم آۓ گا۔

والله سبحانه وتعالى أعلم.

Share this:

Related Fatwas