ہجری سال کے پہلے دن روزہ رکھنا

Egypt's Dar Al-Ifta

ہجری سال کے پہلے دن روزہ رکھنا

Question

ہجری سال کے پہلے دن روزہ رکھنے کا شرعا کیا حکم ہے؟ 

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ و آلہ وصحبہ و من والاہ۔ وبعد: اللہ تعالی کے مہینے یعنی محرم الحرام جو کہ سال کا پہلا مہینہ ہے کے پہلے دن نفلی روزہ رکھنا جائز ہے؛ اس کی دلیل سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کی حدیث پاک ہے آپ رضی اللہ تعالی نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وصحبہ وسلم نے فرمایا: ''رمضان کے بعد سب سے افضل روزے اللہ تعالی کے مہینے محرم الحرام کے روزے ہیں، اور فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز صلاۃ اللیل ہے''۔ رواه مسلم.

والله سبحانه وتعالى أعلم.

 

 

Share this:

Related Fatwas