جمعہ کے دن نبی اکرم ﷺ پر درود پاک پ...

Egypt's Dar Al-Ifta

جمعہ کے دن نبی اکرم ﷺ پر درود پاک پڑھنا

Question

جمعہ کے دن نبی اکرم ﷺ پر درود پاک پڑھنے کی کیا فضیلت ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! کثرت کے سااتھ نبی اکرم ﷺ پر درود پاک پڑھنا قرب الٰہی اور اس کے اطاعت کے بڑے وسائل میں سے ایک وسیلہ ہے، اس کے جواز پر قرآن وسنت کی نصوص اور اجماعِ امت شاہد ہے۔
قرآن کریم میں اللہ تعالی کا ارشادِ گرامی ہے: : ﴿إِنَّ اللهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴾ ] الأحزاب: 56[ ۔ یعنی: بیشک اللہ تعالی اور اس کے فرشتے نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجتے ہیں اَے ایمان والو! تم بھی آپ ﷺ پر درود بھیجا کرو اور کثرت کے ساتھ سلام پڑھا کرو۔''
بہت سے احادیث مبارکہ نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنے اور خصوصا جمعہ کے دن درود بھیجنے کی فضیلت بیان کرتی ہیں؛ سیدنا اوس بن اوس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: '' إِنَّ مِنْ أَفْضَلِ أَيَّامِكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فِيهِ خُلِقَ آدَمُ، وَفِيهِ النَّفْخَةُ، وَفِيهِ الصَّعْقَةُ، فَأَكْثِرُوا عَلَيَّ مِنَ الصَّلَاةِ فِيهِ، فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ مَعْرُوضَةٌ عَلَيَّ '' تمہارے دنوں میں بہترین دن جمعہ کا دن ہے، اسی دن سیدنا آدم علی نبینا وعلیہ الصلاۃ والسلام کی تخلیق ہوئی، اسی دن اس نفخہ ثانیہ ہو گا اور اسی دن نفخہ اولی ہو گا، پس تم اس دن مجھ پر کثرت کے ساتھ درود بھیجا کرو، بے شک تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے، ایک آدمی نے عرض کیا: یا رسول اللہ ﷺ جب آپ ﷺ کا جسد اقدس مٹی بن جاۓ گا تو آپ ﷺ پر کیسے درود پیش کیا جاۓ گا؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: '' إِنَّ اللهَ قَدْ حَرَّمَ عَلَى الْأَرْضِ أَنْ تَأْكُلَ أَجْسَادَ الْأَنْبِيَاءِ '' أخرجه أبو داود وابن ماجه في "سننيهما". یعنی: بے شک اللہ تعالی نے انبیاء کے جسد مبارک کو کھانا زمین پر حرام کر دیا ہے۔''
سیدنا ابو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ سے مروی ہے کہ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نے فرمایا: «خَيْرُ يَوْمٍ طَلَعَتْ فِيهِ الشَّمْسُ يَوْمُ الْجُمُعَةِ، فِيهِ خُلِقَ آدَمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَفِيهِ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ، وَفِيهِ أُخْرِجَ مِنْهَا» أخرجه النسائي في "سننه". یعنی بہترین دن جمعہ کا دن ہے اسی دن سینا آدم علی نبینا وعلیہ الصلاۃ والسلام کی تخلیق ہوئی، اسی دن اس دن انہیں جنت میں داخل کیا گیا اور اسی دن اس سے نکالے گئے۔''
ان احادیث کے علاوہ بہت سی احادیث مبارکہ ہیں جو جو نبی اکرم ﷺ پر درود وسلام پڑھنے کی فضیلت بیان کرتی ہیں، اور ان میں سے بہت سی احادیث کو امام نووی شافعی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب '' ریاض الصالحین '' میں جمع کیا ہے، اسی طرح جمعہ کے دن نبی اکرم ﷺ پر درود وسلام پڑھنے کی فضیلت پر بہت سی احادیت امام سخاوی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب '' القول البدیع في الصلاة على الحبيب الشفيع صلى الله عليه وأله وأصحابه وسلم " میں جمع کی ہیں۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.

 

Share this:

Related Fatwas