نبی کریم ﷺپر درود و سلام پڑھنا

Egypt's Dar Al-Ifta

نبی کریم ﷺپر درود و سلام پڑھنا

Question

رسول اللہ ﷺپر ایسے الفاظ میں درود وسلام پڑھنے کا کیا حکم ہے جو احادیث مبارکہ میں نہیں آئے؟

Answer

نبی اکرم ﷺ پر درود وسلام پڑھنا تمام الفاظ میں جائز ہے، خواہ ان کا ذکر احادیث میں موجود ہو، یا نہ ہو، یا وہ مجرب الفاظ ہوں بشرطیکہ یہ الفاظ آپ ﷺ کے شایانِ شان ہوں۔

کچھ لوگ جو ان الفاظ کے بدعت کہہ رہے ہیں ان کی بات کی طرف توجہ نہ دی جائے۔ نبی کریم ﷺپر درود وسلام بھیجنے کا حکمِ الٰہی آپ ﷺ کی عزت وتکریم کرنے، آپ ﷺ کی شان کو رفعت دینے اور آپ ﷺ کے مقام کو بلند کرنے کو شامل ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "تاکہ تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور ان کی تعظیم کرو اور ان کی تکریم کرو۔" [الفتح: 9] اسی طرح احادیثِ نبویہ ﷺمیں بھی آپ ﷺ پر اچھے طریقے سے درود وسلام بھیجنے کا حکم آیا ہے آپ ﷺ کا فرمان ہے: "بے شک تم مجھ پر اپنے ناموں اور چہروں کی نشانیوں کے ساتھ پیش کیے  جاتے ہو تو مجھ پر اچھے طریقے سے درود وسلام بھیجا کرو۔"  سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: "اگر تم رسول اللہ ﷺپر درود و سلام پڑھو، تو ان پر خوب اچھے طریقے سے درود وسلام پڑھا کرو۔ والله سبحانه وتعالى أعلم.

Share this:

Related Fatwas