جب کسی بچے کی ماں فوت ہو جاےٴ تو اس...

Egypt's Dar Al-Ifta

جب کسی بچے کی ماں فوت ہو جاےٴ تو اس کی حضانت کا حکم

Question

جب کسی بچے کی ماں فوت ہو جاےٴ تو اس کی حضانت کا کیا حکم ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ ومن والاہ، وبعد. شریعتِ مطہرہ میں حضانت صاحبِ حق محرم کا ایک متعین زمانے میں اس بچے کی پرورش کرنے کو کہتے ہیں جو ابھی تک اپنے امورِ زندگی سرانجام دینے میں خود مختار نہ ہو۔
عورتوں میں حقِ پرورش کے درجات یہ ہیں: سب سے پہلے ماں کا حق کہ وہ اپنے بچے کی پرورش کرے، پھر ماں کی ماں کا، چاہے وہ جتنی بھی اوپر کے درجے کی ہو، پھر باپ کی ماں کا، چاہے وہ جتنی بھی اوپر کے درجے کی ہو ، پھر سگی بہن کا، پھر اخیافی بہن (ماں کی طرف سے) کا، پھر علاتی بہن (باپ کی طرف سے) کا، پھر سگی بہن کی بیٹی کا، پھر اخیافی بہن کی بیٹی کا ، پھر خالہ کا اور پھر صرف نانی کی طرف سے خالہ کا ۔۔۔آخر تک۔
اس بناء پر: چھوٹے بچے کی حضانت ماں کی ماں کی طرف منتقل ہوتی ہے چاہے وہ جتنی بھی اوپر کے درجے کی ہو، پھر باپ کی ماں کی طرف، پھر سگی بہن کی طرف اور پھر مذکورہ ترتیب کے مطابق منتقل ہو گی۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.

 

Share this:

Related Fatwas