اگر ںصف شعبان کا یومِ جمعہ کو ہو تو...

Egypt's Dar Al-Ifta

اگر ںصف شعبان کا یومِ جمعہ کو ہو تواس دن کا روزہ رکھنا

Question

اگر ںصف شعبان کا دن جمعہ کے دن ہو تو صرف جمعہ کے دن اکیلا روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ ومن والاہ وبعد؛ جمعہ کے دن روزہ رکھنا مکروہ ہے، الا یہ کہ کسی وجہ سے رکھا ہو۔ جیسے کسی کے معمول کے مطابق روزہ رکھنے کے دن جمعہ آ رہا ہو مثلا کوئی آدمی ایک چھوڑ کر ایک دن روزہ رکھتا ہو اور روزہ جمعہ کے دن آ جاے۔ٴ یا جیسے عرفات کے دن، عاشورہ کے دن، نصف شعبان کے دن جمعہ آجاےٴ یا ان کے علاوہ کوئی اور نفلی روزہ جمعہ کے دن آجاےٴ، یا کسی نے نذر مانی ہو کہ جس دن فلاں پردیسی واپس آےٴ گا اس دن روزہ رکھوں گا، یا یہ نذر مانی کہ جس دن بیمار شفایاب ہو جائے تو روزہ رکھوں گا اور وہ کام جمعہ کے دن ہو گیا ہو، یا یہ ہے کہ کسی مسلمان پر رمضان المبارک کا کوئی قضا روزہ واجب ہو۔
امام ابن قدامہ رحمہ اللہ کی کتاب "المغني" (3/170) میں آیا ہے: جمعہ کا اکیلا روزہ رکھنا مکروہ ہے، الا یہ کہ ایسے دن جمعہ آ جاےٴ کہ وہ پہلے بھی اس دن کا روزہ رکھتا ہو، مثلا کوئی آدمی ایک چھوڑ کر ایک دن روزہ رکھتا ہو اور روزہ جمعہ کے دن آ جاےٴ یا جیسے کوئی مہینے کے پہلے دن یا آخری دن یا نصف مہینے کے دن کا روزہ رکھتا ہو اور وہ دن جمعہ کو آجاےٴ ۔]۔
اس بنا پر: اگر نصف شعبان کا دن جمعہ کو آجاےٴ تو تو اس میں روزہ رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.

 

Share this:

Related Fatwas