خاندانی منصوبہ بندی کا مفہوم اور شریعت میں اس کا حکم
Question
ایک سائل کہتا ہے: براہ کرم واضح کریں کہ خاندانی منصوبہ بندی سے کیا مراد ہے، اور شریعت میں اس کا حکم بیان کریں؟
Answer
 خاندانی منصوبہ بندی اگر اس کا مطلب یہ ہے کہ میاں بیوی، اپنے اختیار سے اور قناعت کرتے ہوۓ حمل کو روک دینے یا باہمی طور پر طے کردہ مدت تک اس میں وقفہ کرنے کے لیے - اپنے حالات کے مطابق کچھ وجوہات کی بنا پر- ضروری وسائل اختیار کرتے ہیں تو ہماری نظر میں مذکورہ صورت کے ساتھ خاندانی منصوبہ بندی شرعی طور پر اور عقلی طور پر جائز ہے اور اس میں کوئی حرمت نہیں ہے۔ جن قدیم فقہاء نے اس مسئلہ کو تفصیل سے بیان کیا ہے ان میں امام غزالی رحم اللہ بھی ہیں، جن کی وفات [505:ھ] میں ہوئی۔ آپ نے اپنی کتاب "احیاء علوم الدین" (2 2/ 51، ط. دار المعرفة) میں اس مسئلہ کو بیان کیا ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 Arabic
 Englsh
 French
 Deutsch
 Pashto
 Swahili
 Hausa
