کیا عورت کا زانی کے ساتھ شادی کر لی...

Egypt's Dar Al-Ifta

کیا عورت کا زانی کے ساتھ شادی کر لینے سے زنا کا گناہ زائل ہو جاتا ہے؟

Question

 اگر عورت نے زنا کر لیا اور جس سے زنا کیا اس سے شادی بھی کر لی تو کیا گناہ باقی رہے گا یا کہ صرف شادی کرنے سے زائل ہو جاۓ گا؟

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ و آلہ وصحبہ و من والاہ۔ وبعد: زنا کبیرہ گناہوں میں سے ایک گناہ ہے جو توبہ کرنے سے زائل ہو جاتا ہے، اس توبہ کی یہ شرط نہیں ہے کہ جس کے ساتھ یہ جرم کیا ہے اس کے ساتھ شادی بھی کرے، بلکہ توبہ یہ ہے کہ زنا کو چھوڑ دے، اس پر نادم ہو اور پھر آئیدہ کبھی بھی یہ جرم نہ کرنے کا پختہ عزم کرے۔ جو توبہ کرتا ہے تو اللہ تعالی اس کی طرف نظرِ رحمت فرماتا ہے؛ چاہے اس کے بعد اس سے ساتھ شادی کرے یا نہ کرے، پس توبہ اس کے ساتھ شادی کرنے کرنے سے مشروط نہیں ہے اگر وہ دونوں توبہ کر لیں اور شادی کی خاطر ایک دوسرے کیلئے مناسب ہوں تو شادی کر لینا بہتر ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.

Share this:

Related Fatwas