عید کیلئے قربانی کا جانور وزن کرکے ...

Egypt's Dar Al-Ifta

عید کیلئے قربانی کا جانور وزن کرکے خریدنا

Question

آپ سے ہم عید کیلئے قربانی کا جانور وزن کے حساب سے خریدنے کے شرعی حکم کے بارے میں پوچھنا چاہتے ہیں، یعنی قربانی کے جانور کا وزن کرکے کلوگرام میں اس کے وزن کا تخمینہ لگایا جائے۔ یاد رہے کہ ایک کلو گرام کا وزن کاغذی کرنسی میں پہلے سے مقرر ہوتا ہے، یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ ہمارے ملک میں ایک یہ قول بھی مشہور ہے کہ قربانی کے جانور کو تول کر خریدنا اور وزن کی قیمت ادا کرنا شرعی طور پر جائز نہیں۔
اور اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ ومن والاہ وبعد؛ قربانی کے جانور کو وزن کے حساب سے خریدنے اور ذبح کرنے سے پہلے کلو گرام کے حساب سے اس کی قیمت ادا کرنے میں کوئی شرعًا کوئی حرج نہیں ہے اور نہ ہی میزان کی اجرت ادا کرنے میں شرعًا کوئی ممانعت ہے۔ مذکورہ بات سے سوال کا جواب معلوم ہو رہا ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas