عاشوراء کے دن حیض آنے والی کیلئے ثواب
Question
میں عاشوراء کے دن روزہ رکھا تو اچانک مجھے حیض آ گیا۔ تو کیا میرے روزے کا اجر ضائع ہو گیا؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! اگر عورت نے عاشوراء کے دن روزہ رکھا تو اچانک اسے ایسا عذر لاحق ہو گیا جس کی وجہ روزہ توڑنا ضروری ہو گیا ہو تو اللہ تعالی کے ہاں اس روزے کا اجر پاۓ گی۔ ان شاء اللہ ۔
اللہ تعالی اپنے بندوں پر فضل فرمانے والا ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.