خطبہ جمعہ کے دوران تحیۃ المسجد پڑھن...

Egypt's Dar Al-Ifta

خطبہ جمعہ کے دوران تحیۃ المسجد پڑھنے کا حکم

Question

اگر نمازی جمعہ کے دن مسجد میں اس وقت داخل ہو جب خطیب منبر پر خطبہ جمعہ دے رہا ہو تو کیا اسے بیٹھ جانا چاہیے یا کہ دو رکعت نماز تحیۃ المسجد پڑھنی چاہیے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ ومن والاہ وبعد؛ حنفی، شافعی اور مالکی تینوں مذاہب کا اتفاق ہے کہ جب امام منبر پر بیٹھ جاۓ تو مسجد میں موجود لوگوں کیلئے نفل نماز شروع کرنا حرام ہے۔ جبکہ وہ لوگ جو امام کے منبر پر بیٹھنے کے بعد مسجد میں آتے ہیں تو احناف اور مالکیہ کے نزدیک پہلے سے بیٹھے لوگوں کی طرح ان کے لیے بھی نفلی نماز شروع کرنا حرام ہے، اگرچہ تحیۃ المسجد ہی کیوں نہ ہو۔
جہاں تک شافعیہ کا تعلق ہے تو انہوں نے باہر سے آنے والے کو اجازت دی کہ دو مختصر رکعتین تحیۃ المسجد کی پڑھ لے اگر وہ جمعہ کی سنتیں مسجد سے باہر پڑھ کر آیا ہے اور اگر نہیں پڑھ کر آیا تو دو رکعت نماز سنت ادا کرے، اور یہ حکم پہلے خطبے کے دوران آنے والے کیلئے۔
لیکن جب کوئی نمازی امام کے دوسرے خطبے کے درمیان آۓ اور آنے والے کا گمان ہو کہ اگر وہ تحیۃ المسجد پڑھنے لگ گیا تو اس سے امام کے ساتھ تکبیرِ تحریمہ چھوٹ جائے گی تو وہ تحیۃ المسجد نہ پڑھے بلکہ نماز قائم ہونے تک کھڑا رہے اور تحیۃ المسجد سے پہلے مسجد میں نہ بیٹھے۔ جہاں تک وہ شخص جس نے امام کے باہر آنے اور منبر پر چڑھنے سے پہلے نفل نماز شروع کی تھی تو حنفی مذہب کا صحیح قول یہ ہے کہ وہ اپنی نماز توڑے نہیں بلکہ اسے مکمل کرے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم

 

 

Share this:

Related Fatwas