ریاست کی طرف سے نوجوانوں کو دیے جانے والے قرضوں کا حکم
Question
ریاست نوجوانوں کو قرضے دیتی ہے تاکہ انہیں انتاجی منصوبے بنانے کا موقع مل سکے تو اس قرض کا شرعی حکم کیا ہے، یاد رہے کہ یہ قرض نفع کے ساتھ لوٹانا ہوتا ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ ومن والاہ وبعد؛ ان منصوبوں میں اس شخص کے لیے کوئی حرج نہیں ہے جس کے پاس کوئی ایسی ملازمت نہ ہو جو اس کے لیے مستقل آمدنی کا ذریعہ ہو اور اس شخص کو ایسے منصوبوں کی حاجت بھی ہو؛ اس لئے کہ حاجت چاہے عامہ ہو یا خاصہ ضرورتِ شرعی کے قائم مقام ہوتی ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.