خوارج اسلامی تاریخ کا بدترین فرقہ۔

Egypt's Dar Al-Ifta

خوارج اسلامی تاریخ کا بدترین فرقہ۔

Question

خوارج کیوں اسلامی تاریخ کا بدترین فرقہ تھا؟

Answer

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد اس امت انے والی مصیبتوں میں سے ایک خارجی فرقے کا ظہور بھی تھا، جنہوں نے اصحابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکفیر کر کے ان کا خون حلال قرار دیا اور اختلاف کو لڑائی اور خونریزی اور عزتوں کی پامالی میں بدل دیا، وہ بے گناہوں کا خون بہاتے اور توحید پرست مسلمانوں کو کافر قرار دیتے تھے حتیٰ کہ امام علی بن ابو طالب کرم اللہ وجھہ کو بھی کافر کہہ دیا اور پھر آپ رضی اللہ تعالی عنہ کو شہید کر دیا، حالانکہ آپ وہ خلیفہ راشد تھے جن کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تمہارا میرے ہاں وہی مرتبہ ہے جو ہارون علیہ الصلاۃ والسلام کا موسیٰ علیہ الصلاۃ والسلام کے ہاں تھا مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں"

اس فرقہ کے خطرات میں سے ایک خطرہ یہ ہے کہ وہ ظاہراً نماز اور روزہ کثرت سے ادا کیا کرتے تھے تو سادہ لوح لوگ فریب میں آجاتے اور سمجھتے کہ وہی حق پر ہیں۔ اسی لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے خلاف ہمیں خبردار کیا ہے. صحیح بخاری میں امام علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوۓ سنا ہے: عنقریب آخری زمانے میں کچھ ایسے لوگ مسلمانوں میں نکلیں گے جو نوعمر بیوقوف ہوں گے ( ان کی عقل میں فتور ہو گا ) ظاہر میں تو ساری خلق کے کلاموں میں جو بہتر ہے ( یعنی حدیث شریف ) وہ پڑھیں گے مگر درحقیقت ایمان کا نور ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح باہر ہو جائیں گے جیسے تیر شکار کے جانور سے پار نکل جاتا ہے۔ ( اس میں کچھ لگا نہیں رہتا ) تم ان لوگوں کو جہاں پانا بے تامل قتل کرنا، ان کو جہاں پاؤ قتل کرنے میں قیامت کے دن ثواب ملے گا۔

Share this:

Related Fatwas