شریعت اسلامیہ کے مطابق فیصلے کرنے ک...

Egypt's Dar Al-Ifta

شریعت اسلامیہ کے مطابق فیصلے کرنے کا صحیح مفہوم

Question

شریعت اسلامیہ کے مطابق فیصلے کرنے کا صحیح مفہوم کیا ہے اور کیسے انتہاء پسند جماعتیں اس مفہوم سے کھلواڑ کرتی ہیں؟

Answer

:شریعت اسلامیہ کے مطابق فیصلے کرنے کا صحیح مفہوم شرعی احکام کو نافذ کرنا اور اس پر عمل کرنا ہے ؛ کیونکہ یہ اللّٰه کریم کے احکام ہیں، لیکن انتہاء پسند جماعتوں نے اس مفہوم سے کھلواڑ کیا ہے اور قرآن و سنت کو  سمجھنے میں غلطی کی ہے، اور اس غلط تصور کی بنیاد پر انھوں نے ایک منحرف منہج ایجاد کیا اور اسی منہج کو انھوں نے اسلامی شریعت بنا دیا۔    

ہر وہ شخص جو اس منہج کا انکار کرتا ہے ان کے نزدیک وہ شریعت کاانکاری ہے، اور طاغوت سے فیصلے کروانے والا ہے، اس منہج کا نفاذ جسے وہ شریعتِ الٰہی سمجھتے ہیں ا ن کے نزدیک یمان کے صحیح ہونے کی شرط ہے، کیونکہ جو ان کے منہج کا انکار کرتے ہیں اسے وہ اللہ تعالیٰ کا منکر مانتے ہیں۔

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جہاں شرعی احکام کا ایک حصہ ایسا ہے جو شرق و غرب اور سلف و خلف کے فقہاء  کرام کے مابین متفق علیہ ہے جنہیں شریعت اسلامیہ کے مبادیات سے تعبیر کیا جاتا ہے اور وہیں ایک حصہ ایسا بھی ہے جس میں اختلاف ہے ان مختلف اقوال میں سے کسی ایک قول پر عمل کرنا شریعت  ہی پر عمل کرنا ہے اس سے انحراف کرنا نہیں۔ مزید براں یہ کہ  فقہاء کے نزدیک اللّٰه کریم کے احکام کو نافذ نہ کرنا گناہ تو ہے مگر انسان دین سے خارج نہیں ہوتا

Share this:

Related Fatwas