ارد گرد کے لوگوں سے مسلمانوں کے تعا...

Egypt's Dar Al-Ifta

ارد گرد کے لوگوں سے مسلمانوں کے تعامل کے چار ماڈل

Question

ارد گرد کے لوگوں سے مسلمانوں کے تعامل کے چار ماڈل کون سے ہیں۔

Answer

سیدنا رسول اللہ ﷺ نے ہمارے لیے اپنی سیرت مبارکہ کے ایسے چار ماڈل چھوڑے ہیں جو ان چار حالات کی نمائندگی کرتے ہیں جن کے ذریعے ایک مسلمان اپنے اردگرد کے لوگوں کے ساتھ تعامل کرتا ہے:

1: پہلا نموذج : مکی نمونہ، جہاں مسلمان ایسے ملک میں رہ رہے تھے جو اسلام و مسلمین کے لیے جنگ کا میدان تھا اور ہم اس میں دیکھتے ہیں کہ مسلمان وہاں مصیبتوں پہ صبر کرتے ہیں اور باہم مل  زندگی گزار رہے ہیں۔ 

2: دوسرا نموذج: حبشہ کا نمونہ؛ جہاں مسلمان ایک ایسے ملک میں رہتے تھے جس کے لوگ اسلام کے خلاف جنگ نہیں کرتے تھے اور نہ ان کی مذمت کرتے تھے۔ اس میں مسلمان ان کے ساتھ امور حیات میں پوری وفاداری اور دیانت داری کے ساتھ  شریک تھے۔

3 تیسرا نموذج : مدینہ منورہ کے ابتدائی دور کا نمونہ؛ جس میں مسلمان ایک ایسے معاشرے کا حصہ تھے جہاں کئی مذہب، بہت سے گروہ اور نسلوں کے لوگ تھے۔ یہاں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون و کشادہ دلی کے ساتھ رہتے ہیں ۔

4 چوتھا نموذج : مدینہ منورہ میں آقا کریم ﷺ کی حیات طیبہ کے آخری حصہ کا نمونہ ؛ اور اب یہ محض مسلمانوں کا دیس ہے جہاں زیادہ تعداد یا تقریباً سبہی مسلمان رہائش پذیر ہیں جہاں عدل و انصاف اور آگہی کا بول بولا ہے  ۔  اورمسلمان کا اپنے معاسرے میں رہنا  اور کسی بھی ملک یا مذہب والوں کے ساتھ زندگی گزارنا ان چار صورتوں سے باہر نہیں جاتا ہے۔

 

Share this:

Related Fatwas