میت کی تدفین
Question
میت کو دفن کرنے کیلئے شرعی ضوابط کیا ہیں؟
Answer
میت کو دفن کرنا فرضِ کفایہ ہے، شرعی طور پرقابلِ تدفین قبر کیلئے جو چیز مطلوب ہوتی ہے وہ یہ کہ اس میں میت کی تکریم ہو، یہ قبر میت کو زیادتی سے بچانے والی ہو اور اس میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو چھپانے والی ہو۔ تدفین سے متعلق درج ذیل امور ہیں:
1) میتکی تدفین میں مستحب ہے کہ اسے قبر میں داخل کرتے وقت دائیں پہلو پر رکھا جائے۔
2) میت کا چہرہ، سینہ اور پیٹ قبلہ کی طرف ہونا واجب ہےاور قبلہ کے علاوہ کسی اور طرف منہ کرنا حرام ہے۔
3) ریت یا مٹی پر دفن کرنے سے کوئی نقصان نہیں بلکہ سب جائز ہے۔