جنازے کے ساتھ چلنا

Egypt's Dar Al-Ifta

جنازے کے ساتھ چلنا

Question

جنازے کے ساتھ چلنے کا کیا حکم ہے اور اس کام کے مستحبات اور عمومی آداب کیا ہیں؟

Answer

شریعت نے ہمیں جنازے کے ساتھ چلنے کی ترغیب دلائی ہے اور جمہور فقہاء کے نزدیک یہ مستحب سنتوں میں سے ایک ہے اور جنازے کے پیچھے چلنا مسلمان بھائی  کا اپنے بھائی پر حق ہے۔ اس امر میں کئی چیزیں مطلوب ہوتی ہیں  جن میں سے کچھ یہ ہیں:

1. نمازِ جنازہ ادا کرنا، اس کے جنازے کو اٹھا کر لے جانا، اور اس کے دفن ہونے تک اس کے ساتھ جانا۔

2. اسے قبر تک لے جانے میں ایک دوسرے پر پہل اور جلدی کرنا۔

3. خشوع وخضوع کا خیال رکھنا۔

4. کوئی نوحہ یا آہ و زاری نہ ہو ۔

  5. جنازے کے ساتھ جاتے ہوۓ دنیاوی گفتگو نہ کرنا۔

6. میت کی قبر پر کھڑے ہو کر استغفار کرنا اور اس کے لیے رحمت اور استقامت کے ساتھ دعا کرنا مستحب ہے۔

جو ان سب چیزوں کو پورا کرے گا اسے ثوابِ کثیر اور اجر عظیم ملے گا۔

Share this:

Related Fatwas