جنازے کے ساتھ چلنا

Egypt's Dar Al-Ifta

جنازے کے ساتھ چلنا

Question

جنازے کے ساتھ چلنےکا کیا حکم ہے اور اس کے مستحبات اور عمومی آداب کیا ہیں؟

Answer

شریعت مطہرہ میں جنازے کے ساتھ چلنے کی ترغیب دی گئی ہے، اور یہ جمہور فقہاء کرام کے نزدیک مستحب سنتوں میں سے ایک ہے، اور جنازے کی پیروی کرنا مسلمان کا اپنے مسلمان بھائی پر حق ہے۔ اس عمل میں کئی چیزیں مطلوب ہوتی ہیں جن میں سے کچھ یہ ہیں:

1. میت کی نماز جنازہ ادا کرنا، اس کا جنازہ اٹھانا، اور اس کے دفن ہونے تک جنازے کی پیروی کرنا۔

2. اسے قبر تک لے جانے میں ایک دوسرے پر سبقت کرنا اور جلدی کرنا۔

3. خشوع کا التزام رکھنا۔

4. کوئی نوحہ یا چیخ وپکار نہ کیا جائے۔

  5. جنازے کے ساتھ چلتے وقت دنیاوی باتیں نہ کی جائیں۔

6. میت کی قبر پر کھڑے ہو کر اس کے لیے استغفار کرنا اور رحمت اور استقامت کی دعا کرنا مستحب ہے۔

جو ان سب امور کو پورا کرے گا اسے کثیر ثواب اور اجر عظیم ملے گا۔

Share this:

Related Fatwas