سجدۂ تلاوت

Egypt's Dar Al-Ifta

سجدۂ تلاوت

Question

قرآن مجید میں سجدۂ تلاوت والی آیت کو پڑھتے یا سنتے وقت کیا کہا جائے اگر کوئی شخص اسے فوراً ادا نہ کر سکے؟

Answer

جب سجدہ تلاوت کرنا ممکن نہ ہو تو مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ کچھ ذکر اور دعائیں پڑھ لے ۔

نماز کے اندر اور باہر سجدۂ تلاوت سنتِ مؤکدہ ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب ابن آدم (آیتِ) سجدہ پڑھتا ہے اور سجدہ کرتا ہے تو شیطان روتے ہوئے پیچھے ہٹ جاتا ہے اور کہتا ہے: ہائے افسوس"!اسے امام مسلمؒ نے روایت کیا ہے۔ سجدۂ تلاوت کے صحیح ہونے کے لیے باوضو ہونا، بدن، لباس اور جگہ کا پاک ہونا، قبلہ کی طرف منہ کرنا، شرمگاہ کو ڈھانپنا ضروری ہے، جب تک یہ شرائط پوری نہ ہوں سجدۂ تلاوت درست نہیں ہوتا۔ جو مسلمان سجدہ کی شرطیں پوری نہ کر سکے یا اس کے لیے سجدہ  کرنا ممکن نہ ہو تو اسے چار مرتبہ یہ کہنا کافی ہے: "سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر، ولا حول ولا قوة إلا بالله العظيم" یا اس طرح کی دیگر اذکار اور دعائیں بھی پڑھ سکتا ہے جن میں اللہ  تعالی  عز وجل کی حمد و ثنا ء ہو۔

Share this:

Related Fatwas