نمازِ حاجت

Egypt's Dar Al-Ifta

نمازِ حاجت

Question

نمازِ حاجت کیا ہے، اس کا کیا حکم ہے اور اس کا طریقہ کیا ہے؟

Answer

نمازِ حاجت مستحب ہے یہ دو رکعت نماز ہے جس میں فاتحہ اور جو سورت آسان لگے پڑی جاتی ہے پھر اللہ تعالی کی ثنا کی جاتی ہے اور نبی اکرم ﷺ  درود وسلام پڑھا جاتا ہے اور پھر حدیث مبارکہ میں جو دعا منقول ہے مانگی جاتی ہے۔

نمازِ حاجت وہ نماز ہے جو اپنی حاجت پوری کروانے کیلئے پڑھی جاتی ہے اور جمہور علماء کرام کے نزدیک یہ مستحب ہے، اس نماز کی یہ دو رکعتیں ہیں جن میں فاتحہ اور جو سورت آسان لگے پڑی جاتی ہے، پھر نماز کے بعد اللہ تعالی کی ثنا کی جاتی ہے اور نبی اکرم ﷺ  درود وسلام پڑھا جاتا ہے اور پھر یہ دعا جو نبی رحمت ﷺ  سے منقول ہے مانگی جاتی ہے جس میں آپ ﷺ  سے نے فرمایا: جس کو اللہ تعالی سے حاجت درپیش ہو یا کسی انسان سے کوئی ضرورت ہو تو وہ وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے، پھر دو رکعت نماز پڑھے، پھر اللہ کی حمد و ثناء کرے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھے، پھر کہے: لا إله إلا الله الحليم الكريم، سبحان الله رب العرش العظيم، الحمد لله رب العالمين، أسألك موجبات رحمتك وعزائم مغفرتك والغنيمة من كل برِّ والسلامة من كل إثم، لا تدعْ لي ذنبًا إلا غفرته ولا همًّا إلا فرَّجته ولا حاجةً هي لك رضًا إلا قضيتها يا أرحم الراحمين۔(روایتِ ترمذی اور ابن ماجہ)۔ یہ حدیث اس نماز کی تعدادِ رکعات ، اس کے طریقے اور اس میں پڑھی جانے والی دعا پر نص ہے۔

Share this:

Related Fatwas