نعت اور حمد و ثنا کی شرعی حیثیت

Egypt's Dar Al-Ifta

نعت اور حمد و ثنا کی شرعی حیثیت

Question

نبی اکرم ﷺ کی نعت پڑھنے اور حمد و ثنا کرنے کا اور دینی نغمے پڑھنے کا کیا حکم ہے

Answer

وہ اعلیٰ وارفع اور خوبصورت ترین چیزیں جس سے بندہ اپنے خالقِ عظیم اور اس کے رسول ِ کریمﷺ سے اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے حمد و ثنا اور نعت بھی ان میں سے ہیں، کیونکہ یہ محبت اور خلوصِ مودت کی دلیل ہیں، جب بھی انسان کسی چیز سے محبت کرتا ہے تو  اس کی بہت زیادہ تعریف کرتا ہے اور اکثر اسی کا ذکر کرتا ہے اور مضمون کی زبان تو ْ لسانِ حال کا ہی اظہار کر رہی ہوتی ہے۔ اور ہر چیز کی تعریف  اس چیز کی عزت بڑھاتی ہے سوائے اللہ تعالی حمد کے اور اس کے رسول کی نعت کے، اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺ  کی حمد و ثناء نعت خوان کی عزت وشرف کا باعث ہیں بلکہ اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺ سب سے زیادہ مدح وثنا  کے حق دار ہیں۔  حضرت اسود بن سریع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ، میں نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی ہے اور آپ ﷺ کی مدح کی ہے،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "آؤ اور اللہ تعالی کی حمد و ثنا شروع کرو۔" اسے امام احمد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔

Share this:

Related Fatwas