"أهل الذكر" سے مراد
Question
"أهل الذكر" کون ہیں اور کیا ان سے مراد صرف اہلِ علم ہیں؟
Answer
اللہ تعالی نے فرمایا: ﴿فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُون﴾ [النحل: 43]. پس تم "أهل الذكر" سے پوچھ لیا کرو اگر تم نہیں جانتے"۔ اور "أهل الذكر" سے مراد ہر فن کے اہلِ تخصص، اہلِ علم اور تجربہ کار لوگ ہیں اور یہ معنی عمومِ لفظ پر مبنی ہے نہ کہ اس کے سببِ خصوص پر، اور جب تک دلیلِ تخصیص نہ آۓ تو لفظ کو اس کے عموم پر محمول کرنا اولی ہوتا ہے؛ پس چاہے علمِ دین ہو اور یا علم دنیا ہو ہر مجال کے اہل علم اور ماہر سے رجوع کیا جاۓ گا اور آیتِ کریمہ کا نطق کے ساتھ "أهل الذكر" کو معین کر دینا غیر متخصصین سے سوال کرنے کے تحریم کا مقتضی ہے۔