"أهل الذكر" سے مراد

Egypt's Dar Al-Ifta

"أهل الذكر" سے مراد

Question

"أهل الذكر" کون ہیں اور کیا ان سے مراد فقط اہلِ علم ہیں؟

Answer

اللہ تعالی نے فرمایا: ﴿فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُون﴾ [النحل: 43]. پس تم "أهل الذكر" سے پوچھ لیا کرو اگر تم نہیں جانتے"۔ اور "أهل الذكر" سے مراد ہر فن کے اہلِ تخصص، اہلِ علم اور تجربہ کار لوگ ہیں اور یہ معنی اس آیتِ کریمہ کے عمومِ لفظ پر مبنی ہے نہ کہ اس کے سبب کے خصوص پر، اور جب تک دلیلِ تخصیص نہ ہو تو لفظ کو اس کے عموم پر محمول کرنا اولی ہوتا ہے؛ پس چاہے علمِ دین ہو اور یا علم دنیا ہو ہر مجال میں اس کے اہل علم اور ماہر کی طرف رجوع کیا جاۓ گا اور آیتِ کریمہ میں نطق کے ساتھ "أهل الذكر" کی تعیین کر دینا غیر متخصصین سے سوال کرنے کی تحریم کا مقتضی ہے۔

Share this:

Related Fatwas