تدفین کے بعد قبر پر ٹھہرنا

Egypt's Dar Al-Ifta

تدفین کے بعد قبر پر ٹھہرنا

Question

تدفین کے بعد میت کیلئے دعا اور استغار کی خاطر قبر پر ٹھہرنے کا کیا حکم ہے؟

Answer

تدفین کے بعد قبر پر کھڑے ہو کر میت کے لیے استغفار کرنا اور اس کے لیے دعا کرنا سنت ہے۔ امیر المومنین سیدنا عثمان ذوالنورین رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی میت کو دفنانے سے فارغ ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی قبر پر کھڑے ہو کر فرماتے: اپنے بھائی کے لیے استغفار کرو اور اس  کیلئے ثابت قدمی کی دعا کرو،  اب اس سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔‘‘ اسے امام ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔

امام نووی رحمہ اللہ اپنی کتاب "الاذکار" (1/161) میں فرماتے ہیں: [تدفین سے فارغ ہو کر کچھ وقت اس کے پاس بیٹھنا مستحب ہے۔ جس کی مقدار اتنی ہو جس میں اونٹ ذبح کر کے اس کا گوشت تقسیم کر دیا جاتا ہے، اور بیٹھنے والے قرآن کی تلاوت کرنے، میت کے لیے دعا کرنے، وعظ ونصیحت کرنے، نیک لوگوں کے قصے اور صالحین کے احوال بیان کرنے میں مشغول رہیں۔ اور اصحابِ شافعیؒ فرماتے ہیں: مستحب یہ ہے کہ اس کے پاس کچھ قرآن پڑھا جاۓ اور اگر مکمل قرآنِ مجید پڑھا جاۓ تو بہت اچھا ہے۔

Share this:

Related Fatwas