میت کی تدفین کرتے وقت وعظ کرنا
Question
کیا میت کی تدفین کے وقت حاضرین کو وعظ کرنا جائز ہے؟
Answer
میت کو دفن کرتے وقت موت اور بعد ازموت کی زندگی کی یاد دلانے کیلئے ایک مختصر وعظ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ امیر المومنین علی كرَّم الله وجهه فرماتے ہیں: ہم بقیع الغرقد میں ایک جنازے میں تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی تشریف لے آئے اور ہمارے پاس بیٹھ گئے اور ہم آپ ﷺ کے ارد گرد بیٹھ گئے اور آپ ﷺ کے پاس ایک چھڑی تھی، آپ اس سے زمین کرید رہے تھے پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ” کوئی جان ایسی نہیں جس کا ٹھکانا جنت اور دوزخ میں نہ لکھا گیا ہو اور یہ بھی کہ وہ نیک بخت ہو گی یا بدبخت۔ اس پر ایک صحابی نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر کیوں نہ ہم اپنی تقدیر پر بھروسہ کر لیں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: تم لوگ عمل کرو اس لیے کہ ہر آدمی کے لیے وہ چیز آسان کر دی گئی ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے“۔متفق علیہ۔