دہشت گرد تحریکوں کے نئی بھرتیوں کے ...

Egypt's Dar Al-Ifta

دہشت گرد تحریکوں کے نئی بھرتیوں کے طریقے

Question

انتہا پسند گروہوں کے ہاں نئے عناصر کو بھرتی کرنے کے اہم طریقے کون سے ہیں؟

Answer

خواتین ملنے کا لالچ دینا دہشت گرد عناصر کو ان تنظیموں میں بھرتی کرنے میں ایک اہم عنصر ہے۔

ان تنظیموں میں شمولیت کے لیے دہشت گرد عناصر کو بھرتی کرنے میں ان کا بعض خواتین کے ذریعے لوگوں کو بہکانا ایک اہم عنصر ہے، جو ان کے پرچم تلے ارکان کی تعداد میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔"داعش" کے معاملے میں ہم دیکھتے ہیں کہ  اس میں"نکاحِ جہاد " کا رجحان بڑھ رہا ہے اور تیونس، جزائر، بیلجیئم اور فرانس سے بہت سی لڑکیاں اس دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے کیلئے شام اور عراق کی طرف منتقل ہوئی ہیں ۔

 یہ لڑکیاں جہاد اور اسلام کے نام پر ہونے والی عصمت دری کے بارے میں جو کچھ بتاتی ہیں، وہ اس تنظیم کی جانب سے خواتین کے استحصال کا بہت بڑا ثبوت ہے  جس میں  وہ جہاد کے تصور کی غلط تشریحات کرتے ہیں تاکہ کم علم اور کم فہم نوجوان مسلمانوں پر ان کا دین خلط ملط کر کے اپنے مقاصد حاصل کر سکیں۔  اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، داعش نے 1500 خواتین اور نابالغوں کے ساتھ ساتھ کچھ نوجوان مردوں کو بھی "جنسی غلام" بنایا ہے۔ یہاں تک کہ کچھ عورتوں کو لونڈیوں کے طور پر بیچا بھی گیا ہے۔

یہ انسانیت کی توہین ہے اور یہ فعل "انسانی اسمگلنگ" کے جرم میں آتا ہے، اور فقہاء  کرام نے یہ قرار دیا ہے کہ انسانوں کی تجارت کرنا جائز نہیں ہے اور تمام انسان - اس معاملے سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق- آزاد ہیں اور ان کی خرید و فروخت نہیں ہو سکتی، اور مسلمانوں نے ان بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جن میں بشری غلامی اور عبودیت کے خاتمے کی شرط رکھی گئی ہے، اور یہ سب اسلام کی اس منشا کے عین مطابق ہے جس میں اسلام عبودیت کے ذرائع کو محدود سے محدود تر کرتا ہے اور انسانی آزادی کے اسباب کو وسعت دیتا ہےتاکہ تمام لوگ ویسے ہی آزاد ہوں جیسا کہ اللہ تعالی نے انہیں پیدا کیا ہے۔

Share this:

Related Fatwas