اجتماعی ذکر کی مشروعیت
Question
اجتماعی ذکر کرنے کا کیا حکم ہے؟
Answer
اجتماعی ذکر کرنا جائز ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں، بلکہ اکثر قرآنی آیات جن میں ذکر کا حکم دیا گیا ہے، ان میں حکم الٰہی جمع کے صیغے میں آیا ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: "پس تم مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا" [البقرہ: 152]، اور اس کا فرمان ہے: " تو تم مشعر الحرام کے پاس اللہ کا ذکر کرو، اور اس کا ذکر اس طرح کرو کہ جس طرح اس نے تمہیں بتایا ہے ۔ " البقرۃ: 198]، اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: "تو ان لوگوں کی صحبت میں رہ جو صبح اور شام اپنے رب کو پکارتے ہیں اسی کی رضامندی چاہتے ہیں، اور تو اپنی آنکھیں ان سے نہ ہٹانا۔ الکہف: 28]، یہ اور ان کے علاوہ بھی آیاتِ مبارکہ ہیں جو اللہ تعالی کا ذکر کرنے اور اس سے دعا کرنے کے لئے جمع ہونے کے جواز پر دلالت کرتی ہیں، اور اس بارے میں نبی کریم ﷺ کی احادیثِ مبارکہ بھی تواتر کے ساتھ آئی ہیں؛ پس حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان دونوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں گواہی دی کہ آپ ﷺ نے فرمایا: "جو قوم بھی اللہ عزوجل کو یاد کرنے کے لیے بیٹھتی ہے، ان کو فرشتے گھیر لیتے ہیں، رحمت ڈھانپ لیتی ہے اور ان پر اطمینان قلب نازل ہوتا ہے اور اللہ ان کا ذکر ان میں کرتا ہے جو اس کے پاس ہوتے ہیں۔ " اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔