بچوں کو نشے کے خطرے سے بچانا

Egypt's Dar Al-Ifta

بچوں کو نشے کے خطرے سے بچانا

Question

ہم بچوں کو نشے سے کیسے بچا سکتے ہیں؟

Answer

نوجوان مردوں اور عورتوں کو نشے کی عادت سے بچانا ایسی مشترکہ ذمہ داری ہے جس کا ایک بڑا حصہ خاندان خصوصاً والدین پر عائد ہوتا ہے، بنیادی طور پر یہ ایک تربیتی ذمہ داری ہے اور اسے بہتر بنانےکے لیے بیدارئ شعور اور ماہرین کی مشاورت سے مدد لی جا سکتی ہے، اسی طرح جو لوگ نشے کے عادی ہو جائیں ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آ کر ان کو اس سے بچانا چاہیے، ان کے نشہ کرنے کی خبریں لوگوں میں اور ان کے جاننے والے میں نہ پھیلائی جائیں بلکہ ان کی پردہ پوشی کی جاۓ اور فوری طور پر ماہرین کے پاس ان کا علاج کرانے کی کوشش کی جاۓ، اس کے ساتھ ساتھ ان کی خود اعتمادی کو تقویت دینے اور اخلاقی طور پر ان کی حمایت کرنے کی کوشش کرنی  چاہیے اور اس سلسلے میں ماہرین سے بھی مشورہ کرنا چاہیے۔

Share this:

Related Fatwas