منشیات استعمال کرنا
Question
منشیات لینے اور استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
Answer
شریعتِ مطہرہ کی رو سے ہر قسم کی منشیات کا لینا اور استعمال کرنا حرام ہے، چاہے اس کا کوئی بھی نام ہو؛ کیونکہ عقل کی حفاظت کرنا اور اسے زائل کرنے والی چیزوں سے بچانا تمام شریعتوں کا مقصد رہا ہے، اس کے علاوہ ان کا استعمال صحت، نفسیات اور سماج کیلئے نقصان کا باعث بنتا ہے۔ جہاں تک ان کی تجارت کا تعلق ہے تو یہ مہلک کبیرہ گناہوں کے درجے تک پہنچ جاتی ہے؛ کیونکہ یہ تجارت انسانیت کی تباہی، انسانی زندگی کے ضیاع، اور معاشروں اور قوموں کو شدید نقصان پہنچانے کا سبب بنتی ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.