جنسی ہراسانی

Egypt's Dar Al-Ifta

جنسی ہراسانی

Question

جنسی ہراسانی کے بارے میں اسلامی شریعتِ مطہرہ کا کیا موقف ہے؟

Answer

شریعتِ مطہرہ نے عزت اور حرمت کو پامال کرنے کے خلاف تنبیہ کی ہے، اسے قابل مذمت ونفرت قرار دیا ہے، اور متنبہ کیا ہے کہ ان حرمتوں کا اللہ تعالی کے ہاں بہت عظیم مقام ومرتبہ ہے کیونکہ ان سے لوگوں کے حقوق  وابستہ ہیں، پس اسلام نے ایسے جرم - جنسی ہراسانی - کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف اعلان جنگ کیا اور اس کے مرتکب افراد کو دنیا اور آخرت میں سخت سزا کی وعید سنائی ہے، اور صاحبِ اقتدار لوگوں کو ایسے شرمناک مظاہر کو پوری قوت کے ساتھ ختم کرنے کا پابند بنایا ہے۔ اسی لئے تعزیرات ایکٹ نے اس کو جرم قرار دیا ہے، اور جو بھی اس شرمناک فعل سے اپنے آپ کو داغدار کرتا ہے اس کے لیے سخت سزا مقرر کی ہے۔

Share this:

Related Fatwas