کسی کی موت پر خوش ہونا

Egypt's Dar Al-Ifta

کسی کی موت پر خوش ہونا

Question

کسی کی موت پر خوش ہونا

Answer

دوسروں پر آنے والی مصیبتوں پر خوش ہونا -خواہ موت ہو یا کوئی اور مصیبت- مذموم اخلاق اور قبیح صفات میں سے ہے، لہٰذا یہ عمل شرعاً جائز نہیں ہے۔

کسی پر آنے والی مصیبتوں پر خوش ہونا -خواہ موت ہو یا کوئی اور مصیبت- شرعاً ممنوع ہے؛ کیونکہ یہ ایک مذموم خصلت ہے سلیم الطبع لوگ اس کا انکار کرتے ہیں اور بامروت لوگ اس سے دور رہتے ہیں ، حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اپنے بھائی کی مصیبت پر خوشی نہ کرو، ورنہ اللہ تعالی اس پر رحم کرے گا اور تمہیں آزمائش میں ڈال دے گا۔" اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ انسانی زندگی کیلئے سنتِ الہٰہ یہ ہے کہ انسان مستقل ایک حالت میں نہیں رہتا، بلکہ کبھی غم کے ایام آتے ہیں  اور کبھی خوشی کے دنوں میں زندگی بسر کرتا ہے، اسی طرح موت وہ قدر ہے جو اللہ تعالیٰ نے تمام مخلوقات کیلئے لکھی ہوئی ہے، ہر انسان کو مرنا ہے، اس لئے کسی کو کسی کی موت پر خوش نہیں ہونا چاہیے کیونکہ موت ایسی چیز ہے جس سے کوئی انسان بچ نہیں سکتا خواہ اس کی عمر کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {ہر نفس کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے} [آل عمران: 185]۔

Share this:

Related Fatwas