مساجد میں محافلِ ذکر قائم کرنا
Question
مساجد میں محافلِ ذکر منعقد کرنے کا کیا حکم ہے؟
Answer
مساجد وغیرہ میں متعلقہ حکام کی اجازت سے ذکرِ الٰہی اور سیدنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام کی مجالس کا قیام ایک جائز عبادت ہے، اور قرآن و سنت میں وارد دلائل اور سلف صالحین اور علماءِ امت کے راہنما اقوال کے موافق ہے، اور اس کے بھی جس پر تمام ادوار اور اعصار میں بغیر کسی انکار کے مسلمانوں کا عمل رہا ہے، بشرطیکہ ان مقامات کے شرعی اور تنظیمی آداب کو ملحوظ رکھا جائے۔
مذکورہ بالا کو مدنظر رکھتے ہوئے ان مجالس میں ذکر بالجہر کرنا بھی جائز ہے۔ اس طریقے سے کہ نمازیوں، ذکر کرنے والوں اور کتاب اللہ کی تلاوت کرنے والوں کو الجھن نہ ہو۔ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ایک دوسرے پر بلند آواز سے قرآن نہ پڑھو۔" روایتِ موطا و مسند امام احمد ۔