بارش کے وقت دعاء کرنا
Question
کیا بارش کے وقت دعا قبول ہوتی ہے؟
Answer
دعائیں بارش کے وقت قبول ہوتی ہے۔ یہ اللہ تعالی کا اپنے بندوں پر فضل واحسان ہے اور لطفِ الٰہی اور اس کی رحمت کا وقت ہوتا ہے۔ جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے ثابت ہے، سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً روایت کیا ہے: دو چیزیں کبھی رد نہیں ہوتیں: اذان کے وقت اور بارش کے نیچے کی گئی دعا۔" یعنی: جب بارش ہو رہی ہو۔ اسے امام ابوداؤد اور امام حاکم نے روایت کیا ہے۔
حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے: "آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اور دعا چار اوقات میں قبول ہوتی ہے: جب صفیں راہ خدا میں ملتی ہیں اور جب بارش ہوتی ہے، اقامتِ نماز کے وقت اور کعبہ شریف کو دیکھتے وقت" اسے امام بیہقی اور امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔