کھانا کھلانے کی فضیلت

Egypt's Dar Al-Ifta

کھانا کھلانے کی فضیلت

Question

اسلام میں کھانا کھلانے کی کیا فضیلت ہے؟

Answer

 اس بارے ميں قرآن و سنت کی نصوص موجود ہیں کہ کھانا کھلانا اللہ تعالیٰ کے نزدیک محبوب ترین اعمال میں سے ایک ہے اور اس کے قبولیت کے امکان زیادہ ہیں، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اسے جنت میں داخل ہونے کا ایک سبب بنایا ہے۔ الله تعالی اپنے مومن بندوں کی تعریف کرتے ہوئے فرماتا ہے:"اور وہ اس(الله تعالی)  کی محبت میں کھانا کھلاتے ہیں" (سورہ انسان:8)۔  حضرت عبد اللہ بن عمرو  رضی اللہ عنہما سے  روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا کہ کون سا اسلام بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے فرمایا: "تم کھانا کھلاؤ اور سلام کرو جس کو پہچانو اس کو بھی اور جس کو نہ پہچانو اس کو بھی "( متفق عليه ).

سیدنا علی رضی الله عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں ایسے کمرے ہیں جن کا بیرونی حصہ اندر سے اور اندرونی حصہ باہر سے نظر آئے گا“۔ ایک دیہاتی نے کھڑے ہو کر عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ کن لوگوں کے لیے ہوں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ اس کے لیے ہوں گے جو اچھی گفتگو کرے، کھانا کھلائے، پابندی سے روزے رکھے اور جب لوگ سو رہے ہوں تو اللہ کی رضا کے لیے رات میں نماز پڑھے" (رواہ احمد ).

Share this:

Related Fatwas