اپنے لئے، اپنی اولاد اور مال کے لیے بد دعا کرنا
Question
اپنے لئے، اپنی اولاد اور مال کے لیے بد دعا کرنے کا کیا حکم ہے؟
Answer
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے کوئی شخص اپنے لئے، اپنی اولاد کیلئے، اپنے مال یا اپنے خادموں کے لئے بد دعا کرے ۔ حصرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے: سیدنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ نہ اپنے لیے بد دعا کرو اور نہ اپنی اولاد کے لیے، نہ اپنے خادموں کے لیے اور نہ ہی اپنے اموال کے لیے، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ گھڑی ایسی ہو جس میں دعا قبول ہوتی ہے اور اللہ تمہاری بد دعا قبول کر لے“۔ اس حدیثِ مبارکہ کو امام مسلم رحمہ اللہ نے کیا ہے۔