جنازوں کی ترتیب

Egypt's Dar Al-Ifta

جنازوں کی ترتیب

Question

اگر جنازے میں مرد عورتیں اور بچے شامل ہوں تو ان کے رکھنے کی ترتیب کیا ہو گی؟

Answer

اگر اجتماعی جنازے ایک ہی جنس کے ہوں یعنی اگر سب مرد ہوں یا سب عورتیں ہوں یا سب بچے ہوں تو ان میں سے سب سے افضل کو مقدم کیا جاۓ گا۔ پس یا ایک کے  بعد ایک کو رکھا جائے گا اور ابتداء بڑی عمر والے اور افضل سے کی جائے گی، یا بعض کو بعض کے پیچھے کیا جائے گا ، یا سب ایک ہی صف میں رکھے جائیں گے اور امام ان کے درمیان کھڑا ہو کر ان کی نمازِ جنازہ پڑھاۓ گا، اور  عورتوں کے جنازوں کی ترتیب  مردوں کے جنازوں کی ترتیب طرح ہے ، اگر لڑکوں اور عورتوں کے جنازے جمع ہو جائیں تو لڑکوں کے جنازوں كو  امام کے آگے اور عورتوں کے جنازے ان کے پیچھے قبلہ کی سمت رکھے جائیں گے، اگر مردوں اور عورتوں کے جنازے جمع ہو جائیں تو اس بارے میں جس قول پر فقہی مذاہب کا اعتماد ہے اور جو اسلافِ امت اور جمہور علماء سے وارد ہے یہ کہ مردوں کو امام کی  طرف اور عورتوں کو قبلہ کی سمت رکھا جائے ، پس اگر ان کے ساتھ بچے جمع ہو جائیں تو مردوں کے بعد بچوں کو رکھا جائے گا ،پھر قبلہ کی سمت عورتوں کے جنازوں کو رکھا جائے گا ۔

Share this:

Related Fatwas