عطیہ کیے گئے مال سے کسی کی طرف سے حج کرنا
Question
کیا عطیہ کیے گئے مال سے کسی کی طرف سے حج کرنا جائز ہے؟
Answer
اصل حکم یہ ہے کہ اگر متوفی نے وصیت کی ہو تو اس کی طرف سے حج اسی کے مال سے ہونا چاہیے اور وہ بھی مال کے تہائی حصے سے۔ اور اس کی طرف سے حج کرنے والے کیلئے اپنے مال سے حج کرنا بھی جائز ہے، اور یہ بھی جائز ہے کہ کسی تیسرے شخص کے مال سے حج کیا جائے، یعنی ایسے مال سے جو ان دونوں میں سے کسی کا نہ ہو۔ مکلف کی طرف سے محنت و مشقت اور خرچ جتنا زیادہ ہو گا اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسی قدر اسے ثواب ملے گا؛ جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے ان کی عمرے کے اجر کے بارے میں فرمایا: "تمہاری مشقت کے مطابق" یا فرمایا: "تمہارے خرچ کے مطابق" (اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا)۔
لہٰذا، کسی اور کے عطیہ کیے ہوئے مال سے دوسرے کی طرف سے حج کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔