نفلی نمازوں کی رکعات اور ان کے اوقا...

Egypt's Dar Al-Ifta

نفلی نمازوں کی رکعات اور ان کے اوقات

Question

نوافل کی رکعات کی تعداد  کتنی ہے  اور ان کے اوقات کیا ہیں؟  

Answer

پانچ نمازوں میں فرض رکعتوں سے پہلے یا بعد میں جو نمازیں پڑھی جاتی ہیں وہ یا تو سنت مؤکدہ ہوتی ہیں، جن کو رسول اللہ ﷺ نے ہمیشہ پابندی کے ساتھ ادا کیا، جیسا کہ حدیث شریف میں آیا ہے: "جس شخص نے دن اور رات میں بارہ  رکعات پابندی سے ادا کی وہ جنت میں داخل ہوگا؛ چار رکعات ظہر سے پہلے، دو رکعتیں ظہر کے بعد، دو رکعتیں مغرب کے بعد، دو رکعتیں عشاء کے بعد اور دو رکعتیں فجر سے پہلے۔" (روایت نسائی)

یا وہ غیر مؤکدہ سنتیں ہوتی ہیں، جنہیں بلا تاکید پڑھنا مستحب ہے؛ جیسے عصر سے پہلے دو رکعتیں، مغرب سے پہلے دو رکعتیں اور عشاء سے پہلے دو رکعتیں، جیسا کہ حدیث میں آیا جسے ایک جماعت نے  عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہےکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و صحبہ وسلم نے فرمایا : "ہر اذان اور اقامت کے درمیان نماز ہے، ہر اذان اور اقامت کے درمیان نماز ہے پھر تیسری بار فرمایا: جو چاہے۔" تاکہ لوگ اسے سنت نہ بنا لیں۔ ان سنتوں کو نفل یا تطوع کی نماز کہا جاتا ہے۔

Share this:

Related Fatwas