سکیمر (سرمایہ کاری کے نام پہ دھوکہ ...

Egypt's Dar Al-Ifta

سکیمر (سرمایہ کاری کے نام پہ دھوکہ دینے والے) کا معاملہ

Question

سکیمر (سرمایہ کاری کے نام پہ دھوکہ دینے والے) کے متعلق شرعی حکم کیا ہے؟

Answer

سرمایہ کاری کے نام پہ دھوکہ دینے والا جو کرتا ہے شرعاً حرام اور قانوناً جرم ہے؛ کیونکہ وہ اپنے منصوبے کو سادہ لوح لوگوں کا استحصال کرتے ہوئے، شرعی پردے یا روپ کے پیچھے چھپ کر انجام دیتا ہے۔ پس ان معاملات میں حلال کمائی کے معیار نہیں پایے جاتے کیونکہ یہ دھوکہ، فریب، اور خیانت پر مبنی ہیں، اور لوگوں کے مال کو باطل طریقے سے کھانے کا سبب بنتی ہیں۔ انہیں دونوں اطراف جلدی پیسہ کمانے کے ذریعہ بناتے ہیں، اور اس لئے کہ ان میں سرمایہ کاروں کے لیے قانونی ضمانتیں موجود نہیں ہیں، اور اس میں جو خطرات، جہالت، اور اس مال کے ضیاع کے پہلو بھی واضح ہیں جس کی حفاظت کا اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم دیا ہے اسی طرح ماہرین کے نزدیک یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اس طرح کے معاملات کے عام ہونے سے شدید اقتصادی نقصانات مرتب ہوتے ہیں، جو شرعی مقاصد کے خلاف ہیں؛ کیونکہ ملک کی اقتصادی حفاظت ایک شرعی مقصد ہے، اور اس میں خلل ڈالنے والا گنہگار ہے۔

Share this:

Related Fatwas