مریضوں کا مذاق اڑنا
Question
شریعت نے مریضوں کا مذاق اڑانے اور ان کا تمسخر کرنے سے کس طرح منع کیا ہے؟
Answer
نفسیاتی مسائل اور بیماریوں میں مبتلا افراد کا مذاق اڑانا اور ان کا تمسخر کرنا شرعاً مذموم اور قانوناً جرم ہے، کیونکہ اس میں تکلیف دینےاور نقصان پہنچانے کا پہلو شامل ہے اور یہ معاشرتی امن کے لیے خطرہ ہے کیونکہ یہ ایک جرم ہے۔ اسلامی شریعت نے لوگوں کو اعلیٰ اخلاق اپنانے اور ناپسندیدہ اقوال وافعال سے دور رہنے کی ترغیب دی ہے۔
دارالافتاء مصریہ کی معاشرے کے تمام طبقوں سے اپیل ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے بھرپور کوشش کریں اور اس کا مقابلہ کریں۔ تعلیمی، مذہبی، اور میڈیا کے ادارے اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں، اس فعل کی سنگینی کو بیان کریں اور اس بارے میں آگاہی پھیلائیں۔ معاشرے میں معذرت خواہی کی ثقافت کو فروغ دیں اور دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں۔