فروخت شدہ چیز کی قیمت میں بیچنے کے بعد رد وبدل كرنا
Question
میری سگی بہن نے ابتدائی عقد کرکے زمین کا ایک پلاٹ بیچ دیا پھر کچھ مدت کے بعد اس زمین کے قریب سرکاری روڈ بنایا گیا اور وہاں بجلی لائن بھی پہنچائی گئی جس کے نتیجے میں اس زمین کی قیمت بڑھ گئی، تو کیا میری بہن اب بڑھی ہوئی قیمت کا مطالبہ کرسکتی ہے؟
Answer
اللہ تعالی فرماتا ہے: (يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ أَوْفُواْ بِالْعُقُودِ) اے ایمان والو! اپنے قول كو پورے کرو[المائدہ : ١]. اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:''المسلمون عند شروطھم''، مسلمان اپنی شرطوں کے پابند ہوتے ہیں ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "البیعان بالخیار ما لم یتفرقا''، خرید و فروخت والوں کو الگ ہونے سے پہلے تک اختیار حاصل ہے'' اورمعاملہ کرنے والے دونوں فریق کی شریعت وہی ہوتی ہے جو باہم طے پا ئے.
اس بنا پر مذکورہ بالا سوال میں بیان کردہ عقد کے بارے میں حکم یہ ہے کہ عقد نامے میں تحریر کردہ قیمت ہی دونوں فریق پر لازمی ہے ، اور فروخت کرنے والے کو یہ حق نہیں پہونچتا کہ عقد تحریر کرنے کے بعد اس سے زیادہ قیمت طلب کرے، اور اگر خرید نے والا فروخت شدہ چیز کو واپس لیكر پهر فروخت کرنے والے کے ہاتھ از سر نو فروخت کرے تو اور بات ہے.
باقى اللہ سبحانہ و تعالی زیادہ بہتر جاننے والا ہے.