چندے کے مال سے میت کی طرف سے حج کرنا
Question
اس متوفی عورت جس نے کوئی چیز وراثت میں نہ چھوڑی ہو اگر اس كى طرف سے اس کی سگی بہن اس کے بیٹے کے مال سے حج ادا کرے تو كيا یہ جائز ہے ، واضح رہے کہ اس بیٹے نے حج نہیں کیا ہے اور یہ بھی واضح رہے کہ متوفی کی اس سگی بہن نے حج کر لیا ہے.
تو کیا اس متوفی عورت کےلئے اس کے بیٹے کے مال سے جس نے ابھی حج نہیں کیا ہے حج ادا کرنا جائز ہے یا نہیں؟
Answer
سوال میں وارد صورت کے پیش نظر کہ متوفی عورت کی بہن نے اس سے پہلے خود حج ادا کرلیا ہے اگر وہ اپنی فوت شدہ بہن کی طرف سے پھرحج کرے تو شرعی لحاظ سے اس میں کوئی ممانعت نہیں ہے، اگر چہ مال اس مرحوم عورت کے بیٹے کا ہی کیوں نہ ہو اگر اس بیٹے نے یہ مال اسى غرض سے صدقہ كيا ہو کہ اس کی خالہ اس کی والدہ کی طرف سے حج کرے ، بیٹے کا خود حج نہ کرنا اس کی ممانعت کا سبب نہیں بن سکتا.
اوپر سوال میں وارد صورتحال کا جواب مذکورہ بالا بیان سے حاصل کر لیا جائے.
باقی اللہ سبحانہ و تعالی زیادہ بہتر جاننے والا ہے.